منڈی بہاﺅلدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 دسمبر 2021) اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی‘ گرداور ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہرکے احکامات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاو ¿الدین عبدالعزیز عظیم کاہلوں نے سپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گرداور رانا محمد طارق کو ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ملز م کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
ریجنل ڈائریکٹر صفی اللہ گوندل نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاو ¿ن تیز کردیاگیاہے‘ سرکاری اداروں سے رشوت کے ناسور کاخاتمہ کرنے کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں‘ عوام کرپٹ سرکاری افسران اور اہلکاران کی نشاندہی کریں تاکہ سرکاری اداروں سے رشوت کلچر کاخاتمہ کیا جاسکے۔
