ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منڈی بہاوالدین محمد قاسم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ آفس پہنچنے پر سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2022)اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلقات عامہ عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ انشاءاللہ ضلع میں حکومت پنجاب کی طرف سے عوام الناس کو دی جانے والی تمام تر سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کو بہترین انداز میں میڈیا پر اجاگر کیا جائے گا اورتمام صحافتی تنظیموں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اس سے قبل وہ ضلع خوشاب میں تعینات تھے۔
