اسلام آباد،لاہور،ٹوبہ ،منڈی بہاؤالدین (جنگ نیوز،نمائندگان جنگ 4 جولائی 2022)ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ، 7 ہزار 787 میگاواٹ ہوگیا، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے.
یہ بھی پڑھیں: گیپکو نے ماہ جون 2022 سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا
ٹوبہ اورمنڈی بہائوالدین میں پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف مظاہرہ بھی کیا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار213 میگاواٹ ہے جبکہ کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 241میگاواٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 275 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
