قومی شناختی کارڈ کا نمبر 4 ہندسوں کا ہوجائےگا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ہرشہری کو ایک سال کے اندر اپنا سرکاری ڈیٹا چیک کرنےکا اختیارمل جائےگا جبکہ قومی شناختی کارڈ کے نمبر کو 4 ہندسوں تک محدود کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز نیشنل ڈیٹٓ پرائیویسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی کے مسئلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے متعلق نادرا کا ڈیٹا کسی ادارے کو اپنے پاس محفوظ کرنے یا منی ڈیٹا بینک بنانے کی کوئی اجازت نہیں۔

چیئرمین نادرا نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کا ادارہ قومی شناختی کارڈ نمبر 13 کے بجائے 4 ہندسوں تک لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ طارق ملک نے کہا اس بات کی بھی کوشش جاری ہے کہ شہریوں کو یہ معلوم کرنے کا حق دیا جائے کہ ان کا ڈیٹا کس نے چیک کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر یا کوئی بینک اپنی ضرورت کے تحت اگر ڈیٹا چیک کرتا ہے تو وہ بھی معلوم ہوجایا کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر نازیبا مواد کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی تب رکے گی جب سوچ بدلے گی۔ شیریں مزاری نے حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فون کالز ٹریس کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فون کالز ٹریس کرنا حکومت کی پالیسی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی صحافی یہ سمجھتا ہے کہ اس کی کال ٹریس ہو رہی ہے تو عدالت اور ثبوت پیش کرے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
قومی شناختی کارڈ کا نمبر 4 ہندسوں کا ہوجائےگا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!