فیس بک نے اپنا کمپنی نام تبدیل کرکے ’ میٹا ‘ رکھ دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کیلی فورنیا: فیس بک نے اپنے برانڈ نام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کمپنی کا نام تبدیل کرکے ’میٹا‘ رکھ دیا ہے۔

فیس بک کمپنی نے سالانہ ورچوئل کانفرنس میں کمپنی کے نئے نام کا اعلان کردیا ہے، جس کی توثیق فیس بک نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹس کے ذریعے بھی کردی ہے۔

فیس بک اعلامیے کے مطابق کمپنی کے زیر انتظام آنےوالی تمام ایپس جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام،اور واٹس ایپ کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ نام تبدیل کرنے کی وجہ فیس بک کے بارے میں حالیہ دنوں سامنے آنے والی منفی خبریں اور سابق ملازمہ فرانسز ہوگین کی جانب سے لگائے گئے الزامات ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیس بک صارفین کے تحفظ سے زیادہ اپنے منافع کو ترجیح دیتی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ورچوئل کانفرنس میں کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’میٹاورس‘ بنانے کی منصوبہ بندی کے بعد اپنی کمپنی کا نیا نام ’میٹا‘ رکھ رہے ہیں۔ میٹاورس ایک ایسی آن لائن دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں وی آر(ورچوئیل ریئلٹی) ہیڈ سیٹ استعمال کرتے ہوئے کھیل، کام اور اور دوسرے سے کمیونی کیشن کر سکتے ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فیس بک نے اپنا کمپنی نام تبدیل کرکے ’ میٹا ‘ رکھ دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!