ضلع کونسل ہال میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر کی شرکت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

صوبائی وزیر برائے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ اسوہ حسنہ ﷺ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کرنے کا بنیادی مقصد اپنی آنے والی نسلوں کو سیرت النبی سے روشناس کرانا ہے تا کہ ریاست مدینہ کی تخلیق کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ یہ اتھارٹی نا صرف سکولوں کے نصاب بلکہ سوشل میڈیا پر نازیبا مواد کی نگرانی کرے گی بلکہ ہم اس کے ذریعے سے سیرت النبی بچوں اور بڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار بھی طے کریں گے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 اکتوبر 2021 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈی سی آفس میں میڈیا بریفنگ اور جشن رحمت اللعالمین کے حوالے سے محفل نعت کے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین امتیاز علی بیگ ،سی او میونسپل کمیٹی انتظار چیمہ، سرکاری افسران و ملازمین کے علاوہ نامور نعت خوان نے بھی شرکت کی۔

قبل ازیں ضلع کونسل ہال میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ محفل نعت میں معروف نعت خوانوں اور شعراء کرام نے نبی کریم ﷺکی شان اقدس میں نعت کی شکل میں گلہائے عقیدت پیش کئے جن کا واضح مفہوم یہ تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات ہمارے لئے عظیم نعمت ہے۔ محبت رسول ایما ن کا لازمی جزو ہے اور سرکار دو عالم ﷺ کا عشق ہی مومن کا حقیقی سرمایہ ہے اور آپ کی سچی محبت تمام جہانوں میں کامیابی کی ضامن ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی بعثت بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھی راہ دکھانے کیلئے ہوئی، آپ ﷺ کی آمد سے ظلمات کے اندھیرے چھٹ گئے ، آپ نے رنگ و نسل کی تمیز اور برابری کا معیار ختم کر کے معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دیا جس سے ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت مبارکہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد و اتفاق اور رواداری کی فضا قائم رکھیں ۔ انہوں نے انہوں نے نعتیہ اشعار پیش کرنے والے شعراء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین منا کر دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم عشق رسول ﷺ سے لبریز ہیں اور آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع کونسل ہال میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر کی شرکت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!