ضلع منڈی بہاﺅالدین ہر سطح پر روزانہ کی بنیاد پر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات کاسلسلہ جاری ہے

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18 اکتوبر 2021)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے ضلع منڈی بہاﺅالدین ہر سطح پر روزانہ کی بنیاد پر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاﺅالدین میں فوڈ فیسٹیول برائے اسیران کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر ، سپرنٹنڈنٹ جیل خان وحید خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس جیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ جیل انتظامیہ نے اسیران کی معاونت سے جیل کے لان میں مختلف کھانے پینے کی ااشیاءکے مختلف فوڈ اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کھانے پینے کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور عشرہ شان رحمت اللعالمین کی مناسبت سے اور صوبائی حکومت کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کو ایک احسن قرار دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے اسیران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی جیلوں میں موقع کی مناسبت سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں سرکاری اور نجی سطح پر بالخصوص سکولوں، کالجوں اور تمام محکمہ جات کے علاوہ عوامی سطح پر بھی جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے مختلف پروگراموں کو انعقاد جاری ہے ۔ بالخصوص سکولوں کی سطح پر ہونے والے شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے ہمارے ضلع کے دو طلباء نے اولین پوزیشنز حاصل کی ہیں اور انشاءاللہ 12 ربیع الاول تک جاری رہنے والے ان پراگراموں کی وجہ سے ضلع منڈی بہاﺅالدین پنجاب بھر میں اولین پوزیشن حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ کے اتھاٹی کے قیام سے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عشرہ شان رحمت للعالین ﷺ کا انعقاد کروا کر عوام الناس کے دل جیت لئے ہیں جس کا بنیادی مقصد شہریوں کو حضور اکرم ﷺ کی سیرت مبارکہ کے مطابق تعلیم دینا اور پوری دنیا کو اسلام اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عشرہ رحمت اللعامین کی تقریبات کا سلسلہ نا صرف ضلع کے پولیس دفاتر بلکہ تھانوں اور چوکیوں تک وسیع کر دیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد اپنے نوجوانوں کو اسلامی اقدار سے روشناس کرانا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ماہ ربیع الاول ہر مسلمان کیلئے باعث رحمت اور باعث سعادت ہے اور اہم اس بابرکت مہینے کو عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ خان وحید خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسیران نے بھر پور مذہبی جوش و جزبے سے حصہ لیا جو کہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ نبی پاک ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا اور ان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور یہ ہمارا ایمان ہے کہ آپ ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری سے معاشرے کو گمراہی اور جہالت سے نجات ملی ہے ۔ تقریب کے اختتام پرڈپٹی کمشنر، ڈی پی اور اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے بہترین فوڈ سٹالز قائم کرنے پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے اسیران میں شیلڈز تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں