شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز اور سٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر فنکشنل کیا جائے، گلریز افضل چن

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر آفس ملکوال میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، ممبر پنجاب اسمبلی گلریز افضل چن، چیف آفیسر محمد بشیر تارڑ، رضوان بٹ، میاں غلام سرور اور دیگر پارٹی رہنما موجود تھے.

اس موقع پر تحریک انصاف کے ایم پی اے گلریز افضل چن نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے تمام سٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر فنکشنل کیا جبکہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو متحرک کیا جائے.

بعد ازاں ممبر پنجاب اسمبلی گلریز افضل چن نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ میانی روڈ اور اسلامیہ ہائی سکول روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان روڈز کا کام جلد مکمل کیا جائے ایم پی اے نے گورنمنٹ ہائی سکول میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو رقم فراہم کرنے کے سنٹر کا بھی جائزہ لیا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز اور سٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر فنکشنل کیا جائے، گلریز افضل چن

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!