سیکرٹری ٹریفک فریال فخر کا منڈی بہاءالدین اور پھالیہ کے بس سٹینڈ کا دورہ

faryal fakhar
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر نے جنرل بس سٹینڈز منڈی بہاﺅالدین اور پھالیہ کا دورہ کیا، انہوں نے وہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اورمسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے بس سٹینڈز پر مختلف موثر اور جامع اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 4 فروری 2022) انہوں نے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے کرایوں کی وصولی کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے ویٹینگ ایریاز میں مسافروں کے بیٹھنے کے انتظامات، کرسیاں، ایل ای ڈی، واش رومز کے فنکشنل ہونے اور ضروری سامان کی دستیابی سمیت دیگر انتظامات چیک کئے ۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی کو ہربرداشت نہیں کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سیکرٹری ٹریفک فریال فخر کا منڈی بہاءالدین اور پھالیہ کے بس سٹینڈ کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!