سہیلی کے موبائل سے شوہرکی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

جدہ: سعودی عرب میں پہلی بیوی کو سہیلی کے موبائل میں موجود تصاویر سے پتہ چلا کہ شوہر نے پانچ ماہ قبل ہی دوسری شادی کرلی تھی۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ پہلی بیوی شادی کی ایک تقریب میں شریک تھیں جہاں ایک پرانی سہیلی سے کافی عرصے بعد ملاقات ہوئی اور سہیلی نے بتایا کہ پانچ ماہ قبل ہی اس کی بہن کی شادی ہوئی ہے۔ پرانی دوست نے اپنے موبائل میں موجود چھوٹی بہن کی شادی کی تصاویر دکھائیں تو دلہا کوئی اور نہیں بلکہ موبائل پر تصاویر دیکھنے والی خاتون کا شوہر تھا۔ جس پر وہ فوراً گھر گئیں اور شوہر سے حقیقت بیان کرنے کو کہا۔

شوہر نے دوسری شادی سے صاف انکار کردیا جس پر بیوی نے سہیلی کے موبائل سے حاصل کی گئیں تصاویر دکھائیں تو شوہر کو دوسری شادی کا اعتراف کرنا پڑا۔ شوہر نے پہلی بیوی کو منانے کے ہر جتن کیے لیکن خاتون نے عدالت میں خلع کا کیس دائر کردیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سہیلی کے موبائل سے شوہرکی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!