سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی بہن اور کترینہ کیف میں مشابہت کے چرچے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان بے انتہا مشابہت کے چرچے جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دو، تین روز سے حمزہ علی عباسی کی بیوی اور سابق اداکارہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دلہن کے ساتھ نیمل خاور بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

لیکن جس خاتون نے سوشل میڈیا صارفین کی ساری توجہ اپنی جانب کھینچ لی وہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر ہیں. جن میں وہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے بے حد مشابہہ نظر آرہی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کترینہ کیف اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں اور تقریباً تمام لوگ اس بات سے متفق ہیں کہ ان دونوں میں بے حد مشابہت ہے تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کترینہ کیف سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر فضیلہ عباسی اور کترینہ کیف میں مشابہت کی بات کی جارہی ہو بلکہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر فضیلہ کی کئی تصاویر پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں کترینہ کیف کی ہم شکل قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی پیشے سے جلد اوربالوں کی اسپیشلسٹ ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی بہن اور کترینہ کیف میں مشابہت کے چرچے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 Comment

  1. Beautiful

    Reply
  2. pakistani awam k pas time boht hai

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!