سعودی عرب کے ویزے کے حصول کے لیے اہم امور میں آسانی پیدا ہوگئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ویزے کیلئے فنگر پرنٹس ‘ آئی اسکیننگ اور چہرے کی شناخت کا عمل اسمارٹ فونز کے ذریعے کیے جانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا‘ سروس سے عمرہ ‘ حج ‘ وزٹ یا ورک ویزے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں

ریاض ( تازہ ترین ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) سعودی عرب کے ویزے کے حصول کے لیے اہم امور میں آسانی پیدا ہوگئی ، ویزے کیلئے فنگر پرنٹس ‘ آئی اسکیننگ اور چہرے کی شناخت کا عمل اسمارٹ فونز کے ذریعے کیے جانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ، ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف چند ممالک کے لیے تجرباتی بنیادوں پرجاری کی گئی ہے ، جس کو مرحلہ وار تمام ممالک کے لیے شروع کیا جائے گا ، اس سروس کے ذریعے عمرہ ، حج ، وزٹ یا ورک ویزے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے خصوصی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے مملکت کے ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی ، ابتدائی طور پر یہ سہولت چند ممالک کے لیے متعارف کرائی گئی ہے ، اس حوالے سے سعودی معاون وزیرداخلہ برائے تکنیکی امور شہزادہ بندر بن عبداللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے ، جن کے تحت غیرملکیوں کو اب ویزے کے حصول میں پریشانیاں پیش نہیں آئیں گی کیوں کہ سعودی عرب کے ویزے کیلئے فنگر پرنٹس، آئی اسکیننگ اور چہرے کی شناخت کا عمل اسمارٹ فونز کے ذریعے کیے جانے کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے

اسمارٹ فونز کے ذریعے ویزا درخواست گزار کا ڈیٹا جمع کرنے کی سہولت سے ویزا حاصل کرنے والوں کو کافی آسانی ہوگی اور وہ گھر بیٹے یہ مراحل طے کرسکتے ہیں ، ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف چند ممالک کے لیے تجرباتی بنیادوں پرجاری کی گئی ہے ، جس کو مرحلہ وار تمام ممالک کے لیے شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ نئی ڈیجیٹل سروسز کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس کے ذریعے مائیکرو چپ والے سعودی پاسپورٹ بنائے جائیں گے ، نئے سعودی پاسپورٹس میں لگی چپ میں پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا ، جسے ایئرپورٹ پر موجود الیکٹرانک سکرینز کے ذریعے دیکھا جاسکے گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب کے ویزے کے حصول کے لیے اہم امور میں آسانی پیدا ہوگئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!