سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کو سعودی عرب واپسی کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر2021ء) سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کو سعودی عرب واپسی کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا، سعودی حکومت نے بیرون ملک پھنسے سعودی اقامہ ہولڈرز کو مملکت واپسی کی اجازت دینے کی بجائے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں مزید توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تارکین وطن کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ممالک پھنسے غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج و عودہ( ایگزٹ ری انٹری) ویزوں کی مدت میں مزید توسیع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ توسیع خودکار نظام کے تحت بغیر فیس چارج کیے گئے 30 نومبر تک ہوگی۔ بیرون ممالک پھنسے تارکین وطن کو اس سلسلے میں خود کسی کاروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے عائد کئی سفری پابندیوں کے تاحال نہ ہونے والے خاتمے کی وجہ سے پریشان حال تارکین وطن کو سعودی حکومت نے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جن لوگوں نے سینو فارم ویکسین لگوائی تھی، انہیں بوسٹر شاٹ بھی لگوانا پڑے گا“

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بیرون ممالک سے شہریوں کی مملکت براہ راست آمد پر عائد پابندی کی وجہ سے چھٹی پر پاکستان آئے ہزاروں پاکستانی مملکت واپس جا کر ڈیوٹی جوائن کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ پاکستانی تارکین روزگار چھن جانے کے خدشے سے دوچار ہیں، تاہم سعودی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے مملکت واپس آنے سے قاصر محنت کش تارکین وطن کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

یہاں واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حال ہی میں پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازوں کے آغاز کی اجازت دے دی تھی، تاہم ان پروازوں میں صرف وہی لوگ سعودی عرب جا سکتے ہیں، جو مملکت میں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بیرون ملک گئے۔ جبکہ جن سعودی اقامہ ہولڈرز نے پاکستان میں ہی کورونا ویکسین لگوائی ہیں، انہیں تاحال مملکت واپسی کی اجازت نہیں ملی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کو سعودی عرب واپسی کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!