سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافے کی امید دم توڑ گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد (اخبار تازہ ترین۔ 12 جنوری 2021ء) سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافے کی امید دم توڑ گئی، وزارت خزانہ فوری بنیاد پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنے سے انکار کر دیا، سرکاری ملازمین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں دھرنا دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔

تاہم اب قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ فوری طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنے کیلئے راضی نہیں ہے۔ امکان ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے موقع پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے گی، رواں مالی سال کے دوران ایسے کسی ریلیف کی توقع نہیں۔ اس صورتحال میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی جانب سے اسلام آباد کا رخ کر کے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

کچھ ہفتے قبل ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے رواں مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کیے جانے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دیا تھا۔ سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا تھا کہ معاشی حالات بہت خراب ہو چکے، لہذا تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، جس کے بعد احتجاج کی کال 12 جنوری تک موخر کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے وزارت اس تمام صورتحال میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو فوری ریلیف دیا جائے، ورنہ ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین و پنشنرز اسلام آباد کا رخ کر سکتے ہیں، اور حکومت مخالف پی ڈی ایم اس احتجاج کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کرے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافے کی امید دم توڑ گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!