سابق صدر بار محمود پرویز رانجھا سمیت دوہرا قتل ٹریس،سرغنہ 3ساتھیوں سمیت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پولیس ضلع منڈی بہاٶالدین کی شاندار کارکردگی. سابقہ صدر بار سینئر ایڈوکیٹ محمود پرویز رانجھا سمیت دوہرا قتل ٹریس ،سرغنہ تین ساتھیوں سمیت 24 گھنٹے کے اندر گرفتار

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 27 اپریل 2022) مورخہ 23اپریل 2022کو دن دیہاڑے مین روڈ پر انتہائی بے دردی سے سابقہ صدر بار سنیئر محمود پرویز رانجھا اور ان کے بیٹے دانیال محمود رانجھا 8 نامعلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں جدید اسلحہ سے سینکڑوں فائر کیے گیے جن کی زد میں آکر سنیئر ایڈوکیٹ محمود پرویز رانجھا اور ان کا ڈرائیور موقع پر جان بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا دانیال محمود رانجھا شدید زخمی ہوگیا

نامعلوم افراد کی فائرنگ، وکیل اور ڈرائیور قتل، بیٹے سمیت 3افراد زخمی، واقع کی ویڈیو دیکھیں

ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ تھانہ قادرآباد میں درج رجسٹر ہوا. اس انتہائی سنگین وقوعہ کا افسران بالا نے فوری نوٹس لیا اور جناب انور سعیدکنگرا صاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاٶالدین نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوۓ محمد عامر شاہین گوندل سابقہ ڈی ایس پی /سی آئی اے کو ایڈوانس کورس لاہور سے واپس بلوا لیا

جبکہ خالد محمود رانجھا ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ،ملک عدنان ڈی ایس پی پھالیہ سرکل اور محمد عامر شاہین گوندل ڈی ایس پی /سی آئی اے انسپکٹر اعجاز احمد ایس ایچ او تھانہ صدر،سب انسپکٹر احمد جمال ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر امان اللہ ،ہیڈ کنسٹبل ذوالقرنین بیگ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی سے کام لے کر صرف چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان ٹریس کر لیے.

آج وقوعہ کے سرغنہ اویس طارق ولد طارق ذیلدار سکنہ پھالیہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پارٹی کی انصر ٹھکرانہ کے ساتھ عوصہ دراز سے قتل کی دشمنی چلی آرہی تھی

مقتول سنیئر ایڈوکیٹ محمود پرویز رانجھا انصر ٹھکرانہ کے دوست اور وکیل تھے اور اس کی ہر ممکن مدد کرتے تھے ملزم پارٹی نے انصر ٹھکرانہ کی طاقت ختم کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی سے قاتلانہ حملہ کیا مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سابق صدر بار محمود پرویز رانجھا سمیت دوہرا قتل ٹریس،سرغنہ 3ساتھیوں سمیت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!