زاہد گوندل شہید پولیس لائنز میں کرسمس ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے اور اسلام ہمیں مساوات اور امن و بھاٸی چارے کا درس دیتا ہے یہ بات ڈی پی او سید علی رضا نے ڈسٹرکٹ زاہد گوندل شہید پولیس لاٸنز میں کرسمس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 دسمبر 2020) تفصیلات کے مطابق زاہد گوندل شہید پولیس لائنز میں کرسمس ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈی پی او سید علی رضا ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر خالد محمود رانجھا ؛ ظفر خان انسپکٹر (آر آئی )ضلعی افسران اور پولیس آفیسران نے شرکت کی ۔ مقام تقریب کو خوبصورت بینرز اور پینافلکس سے خصوصی طور پر سجایا گیا تھا.

اس موقع پر مسیحی برادری کے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم ڈی پی او سید علی رضا کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس خوشی کے موقعہ پر ہمیں یاد کیا اور ہمارے لئے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا اور مسیحی برادری کی خوشی میں چار چاند لگا دئیے۔ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے مذہب اسلام مساوات اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے ہمیں چاہئے کہ مذاہب اور رنگ و نسل کے امتیاز کو ختم کرتے ہوئے پرامن معاشرے کے قیام اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں۔

تقریب کے آخر میں ڈی پی او سید علی رضا نے شرکا ء سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام حقیقی تصور میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا اور اقلیتوں کو بھی وہی مقام عطا کیا جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے اقلیتوں کے جان و مال عزت و آبرو حتیٰ کہ ان کے مذہبی حقوق کو بھی ریاست مدینہ کے آئین کا حصہ بنایا ۔

انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ قاٸد اعظم محمد علی جناح کی بدولت آج ہم آزاد ریاست میں جی رہے ہیں اور یہی علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے کہ ہمیں قاٸداعظم کے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور بھاٸی چارے کو فروغ دینا ہے اس لۓ ہمیں اس ریاست میں شہری مساوات کے اس بنیادی اصول کو اپنانا ہے جو ریاست اور قوم کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ڈی پی او نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہیں اور رہیں گے ۔تقریب کے اختتام پر کرسچن ملازمین میں عیدی تقسیم کی گئی اور تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
زاہد گوندل شہید پولیس لائنز میں کرسمس ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!