رسول لوکڑی میں ڈکیتی کرنے والے دیمو چنگڑ ک گینگ کے 8 افراد گرفتار، نقدی و اسلحہ بھی برآمد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاوں رسول لوکڑی میں ہونے والی ایک ہی دن کی 15 وارداتوں سمیت مختلف تھانوں میں درجنوں وارداتیں کرنا والا بین الاضلاعی ڈکیت گینگ دیمو چنگڑ کے آٹھ ارکان گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 15 لاکھ روپے کی نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 جنوری 2021) منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ صدر کے گاوں رسول لوکڑی میں ایک ہی رات کے دوران 15 ڈکیتی کی وارداتوں سمیت تھانہ کھٹیالہ شیخاں، سول لائن، میں درجنوں سنگین وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ دیمو چنگڑ کے آٹھ ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں ڈکیتی کی بڑی واردات، آر پی او گوجرانوالہ رسول لوکڑی پہنچ گئے، متاثرین کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی

ڈی پی او سید علی رضا بخاری کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے یہ گینگ وارداتوں کر رہا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا، ڈی ایس پی خالد رانجھا، شبیر اعوان، سی آئی اے ڈی ایس پی عامر شاہین، کی سربراہی میں پولیس پارٹی تشکیل دی گئیں جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش کے تحت بین الاضلاعی ڈکیت کے سرغنہ ندیم دیمو چنگڑ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر لیا، انکے قبضہ سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی 15 لاکھ روپے کی نقدی، جدید اسلحہ برآمد کر لیا ہے،

ڈی پی او علی رضا کا کہنا تھا کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقہ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور انشاءاللہ ضلع کی زمین سماج دشمن عناصر سے پاک کر دی جائے گی انہوں نے بہترین کارکردگی دیکھانے پر پولیس کی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رسول لوکڑی میں ڈکیتی کرنے والے دیمو چنگڑ ک گینگ کے 8 افراد گرفتار، نقدی و اسلحہ بھی برآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!