دھول رانجھا: نوجوانوں نے سڑک پر گرا 5 لاکھ مالیت کا سامان مالکان کے حوالے کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گاوں دھول رانجھا کے نوجوانوں نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کر دی۔ 05 لاکھ مالیت کا کپڑا مالکان کو واپس کر دیا۔

دھول رانجھا ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 جون 2021) گاوں دھول رانجھا کے نوجوانوں نے ایماندار کی شاندار مثال قائم کردی۔ سڑک پر گرے 05 لاکھ مالیت کے کپڑے و دیگر سامان مالکان کو واپس کر دیا۔ گاوں کے چند نوجوان زاہد عمران کسر، تقی عباس شاہ، محمد شعیب، قیصر علی، ظفر بھٹی، سجاد حسین شاہ، شاہد، کاکا بٹ، امانت علی اور عمران علی بھٹی پیر گلاب شاہ قاضی کوٹ موتیاں والی سرکار کلاسکے کے دربار سے واپس آ رہے تھے جنہیں مانو چک پل کے قریب سے تقریبا” 05 لاکھ مالیت کے نئے کپڑے و دیگر سامان سڑک پر ملا جو وہ اٹھا کر گاوں لے آئے۔

تحقیق و تصدیق کے بعد مالکان اسامہ کلاتھ ہاوس پھالیہ سے رابطہ ہونے پر انہیں گاوں دھول رانجھا بلا کر خدمت تواضع کے بعد سید طالب حسین بخاری، فخر نواز رانجھا، ٹھیکیدار قلب عباس، محمد حسین بھٹی کے روبرو سامان مالکان کے حوالے کر دیا۔ اسامہ کلاتھ ہاوس پھالیہ کے مالکان موضع رتووال کے رہائشی ہیں۔ اہلیانِ گاوں کی طرف سے نوجوانوں کے اس احسن قدم پر بھرپور دادوتحسین جبکہ مالکان کی طرف نوجوانوں کے لیئے انعام کا اعلان بھی کیا گیا جس پر بھی نوجوانوں کی طرف سے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا گیا اور انعام کی شکریہ کے ساتھ واپس کر دیا۔۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دھول رانجھا: نوجوانوں نے سڑک پر گرا 5 لاکھ مالیت کا سامان مالکان کے حوالے کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!