پھالیہ: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ معمر شخص کی خود کشی کرنے کی کوشش دوسری دفعہ پھر سے ناکام بنا دی گئی.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 فروری 2022) گھریلو حالات سے تنگ معمر شخص نے مانو چک نہر میں دو بار چھلانگ لگائی لیکن خودکشی کی کوشش دونوں بار ناکام رہی. بندہ معجزانہ طور پر محفوظ. مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122نے بچالیا .
کٹھیالہ شیخاں کا رہائشی دوست محمد نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہر کر آر کیو لنک کینال مانو چک میںچھلانگ لگا دی. مقامی لوگوں نے معمر شخص کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ موقع پاتے ہی معمر شخص نے دوبارہ خودکشی کی کوشش کی جس پر ریسکیو 1122 نے کاروائی کرتے ہوئے شخص کو دوبارہ ڈوبنے سے بچا لیا.
