دنیا کے مضبوط اور کمزور ترین پاسپورٹس کن ممالک کے ہیں ؟ فہرست جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دنیا بھر میں طاقت ور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک کا اعزاز جاپان نے اپنے نام کرلیا ہے جب کہ کم زور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں طاقتور ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مضبوط یا طاقتور ترین پاسپورٹ ان ممالک کا سمجھا جاتا ہے جنہیں دنیا کے کئی ممالک میں ’ویزہ فری‘ کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

اس فہرست میں جاپان نے سنگاپور کو ٹف مقابلے کے بعد پیچھے چھوڑ دیا اور اوّل نمبر پر تن تنہا براجمان ہے جب کہ گزشتہ برس یہ اعزاز سنگاپور اور جاپان نے مشترکہ طور پر حاصل کیا تھا۔ جاپانی ویزے پر 191 جب کہ سنگاپور کے وزیرے پر 190 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔ تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا اور جرمنی ہیں جن کے پاسپورٹ پر 189 ممالک نے ویزہ فری پالیسی اپنائی ہوئی ہے اسی طرح چوتھے نمبر پر اٹلی، فن لینڈ اور اسپین ہیں جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جب کہ بھارت 85 ویں نمبر پر ہے۔

سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جب کہ اس کے بعد کمزور ترین پاسپورٹ میں بالترتیب عراق، شام اور پاکستان ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر صرف 26 سے 32 ممالک کے لیے ویزہ فری پالیسی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فہرست دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی جاتی ہے اور اس کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہوتے ہیں جن میں امن و امان، معیشت اور سیاسی کشمکش شامل ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دنیا کے مضبوط اور کمزور ترین پاسپورٹس کن ممالک کے ہیں ؟ فہرست جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!