دنیا کی امیر ترین عورت نے4ارب ڈالر عطیہ کر دیے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن (تازہ ترین۔ 17 دسمبر2020ء) زیادہ وقت نہیں گزرا رواں برس ہی کی بات ہے جب دنیا کے امیر ترین شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور یہ طلاق انٹرنیشنل نیوز بن گئی۔انٹرنیشنل نیوز بننے کی وجہ امیر شخص کا اپنی بیوی کو طلاق دینا نہیں بلکہ طلاق مہنگی ترین ہوئی۔اس طلاق کے عوض شوہر کو اپنی بیوی کو اتنی رقم دینا پڑی کہ تاریخ میں آج تک طلاق کے حوالے سے اتنی بڑی رقم ادا نہیں کرنا پڑی۔

یہ دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس تھے جنہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی حاصل کرنے کے لیے 48ارب ڈالر دیے تھے اور یوں یہ طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاق گردانی گئی تھی۔جب اس کی بیوی کو اتنی زیادہ رقم ملی تو وہ بھی دنیا کی امیر ترین خواتین میں شمار ہونے لگی اور اب ایک بار پھر جیف بیزوس کی سابقہ بیوی نے شہرت حاصل کی کہ اس نے انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ رقم چیرٹی کی مد میں خرچ کی ہے۔

ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ مکینزی اسکاٹ نے اربوں ڈالر عطیہ کردیے۔مکینزی اسکاٹ کا شمار بھی دنیا کی امیر خواتین میں ہوتا ہے اور اس فہرست میں ان کا نمبر چوتھا ہے جبکہ ایمیزون چیف سے علیحدگی بھی دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے۔مکینزی اسکاٹ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ وہ حالیہ چار مہینوں میں کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب ڈالر عطیہ کرچکی ہیں اور یہ رقم خوراک اور ایمرجنسی ریلیف فنڈز میں دی ہے۔

پاکستانی روپوں میں یہ رقم کھربوں روپے بنتی ہے۔مکینزی کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران امریکیوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں جبکہ انہوں نے یہ رقم کورونا کے دوران کام کرنے والی 380 فلاحی اداروں میں عطیہ کی ہے۔مکینزی کے اثاثوں کی مالیت 60 ارب ڈالر ہے اور وہ ناول نگار بھی ہیں۔ خیال رہے کہ ایمیزون کے مالک جیف بیزوس نے طلاق کے بعد اپنی بیوی کو 48 ارب ڈالر دیے تھے، جس سے ان کی بیوی دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دنیا کی امیر ترین عورت نے4ارب ڈالر عطیہ کر دیے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!