جہلم کے سرکاری اسپتال میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش

featured
Share

Share This Post

or copy the link

جہلم: ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم کے گائنی وارڈ میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی چار آنکھیں، دو منہ اور دو ناک ہیں۔ ڈیوٹی ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی، بچہ کو انتہائی نگہدائش وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز بچے کے آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا بتا سکتے ہیں۔

ڈاکٹرز نے بچے کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بچے کی پیدائش قدرت کا امر ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کے والدین کا تعلق نواحی علاقہ ناڑہ سے ہے تاہم بچے کی پیدائش پر والدین تشویش میں مبتلا ہیں اور میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جہلم کے سرکاری اسپتال میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!