جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،طارق علی بسرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05 مارچ 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، پودے صاف ماحول اور اچھی صحت کے ضامن ہوتے ہیں،تمام محکمے محکمہ جنگلات کی رہنمائی میں اپنی مدد آپ کے تحت مقامی سطح پر پیدا ہونے والے پودوں کی نرسریاں لگائیں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر حسین شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد اختر تارڑ، ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام حیدرکے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی او فاریسٹ رانا اکرم نے محکمہ جنگلات منڈی بہاﺅالدین کی زیر نگرانی مقامی اور علاقائی پودوں پر مشتمل نرسریوں اور شجرکاری مہم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ڈی او فاریسٹ کو ہدایت کی کہ وہ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کے ساتھ مل کر مقامی سطح پر نرسریوں کے قیام میں نا صرف معاونت کریں بلکہ موسم بہار کی شجرکاری کے حوالے سے مقرر کردہ اہداف کو بھی مکمل کریں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ موسم بہار شجرکاری مہم کے حوالے سے تمام امورز کی باقاعدگی سے نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے تمام افسران کو 15مارچ سے قبل موسم بہار کی شجرکاری مہم کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے بتایا کہ امسال منڈی بہاﺅالدین میں محکمہ جنگلات کی معاونت اور رہنمائی سے ضلع بھر کے تمام محکمے ، نجی ادارے بالخصوصی عوام الناس کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت خالی جگہوں اور پلاٹوں پر مقامی اور علاقائی پودوں کی نرسریوں کو فروغ دے کرضلع میں 10لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے باور کرایا کہ کسی بھی ملک کے 25فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں صرف چار فیصد رقبے پر جنگلات پائے جاتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا اور درختوں کی نگہداشت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،طارق علی بسرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!