بھرتیوں کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی سی منڈی بہا ؤالدین کو شوکاز نوٹس

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین + لاہور ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 نومبر 2021) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈی سی منڈی بہاؤالدین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری وضاحت سمیت طلب کر لیا

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ایجوکیٹرز بھرتی کی 2018ء کی پالیسی کے تحت درخواست گزار تقرری کے اہل نہیں فاضل جج نے عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو بھرتی نہ کرنے کا عذر پیش کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی منڈی بہا ؤ الدین کو 2016ء کی پالیسی کے تحت درخواستگزاروں کی تقرری کرنے کا حکم دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس:عدالت نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین کو سزا کا حکم سنا دیا

عدالت نے دہرا موقف اپنانے پر ڈی سی منڈی بہا ؤالدین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی رفاقت علی سمیت دیگر درخواستوں کی طرف سے حسن مجید ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ درخواست گزاروں نے 2016-2017ء کی پالیسی کے تحت ایجوکیٹرز اسامیوں پر اپلائی کیا، تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے محکمے نے کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کر رکھی ہے.

رفاقت علی کو میرٹ لسٹ میں تیسرے نمبر پر آنے کے باوجود تقرری کا لیٹر نہیں دیا گیا، محکمے نے 2018ء کی پالیسی کو جواز بنا کر درخواستگزار کو تقرری کا لیٹر دینے سے انکار کر دیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ہر نئی پالیسی کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزاروں کو بطور ایجوکیٹرز بھرتی کے تقرری لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا جائے،

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھرتیوں کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی سی منڈی بہا ؤالدین کو شوکاز نوٹس

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!