GCT Rasul

ایشیا کے بڑے اور قدیم گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول کا خاتمہ حکومت کا تعلیم دشمن فیصلہ ہے، غلام شبیر سنگم

ملک وال(نامہ نگار) یونائیٹڈ ٹیچرز ایوسی ایشن پنجاب کے صوبائی صدر غلام شبیر سنگم نے گزشتہ روز یاہں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کے بڑے اور قدیم گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاؤالدین کا خاتمہ حکومت کا تعلیم دشمن فیصلہ ہے.

انہوں نے کہا کہ رسول کالج آف ٹیکنالوجی میں پنجاب ، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، شمالی علاقہ جات اور بیرون ملک سے طلبہ تین سالہ سول انجینئر کے ڈپلومے کی فنی تعلیم حاصل کرتے ہیں جس کا سب سے زیادہ فائدہ متوسط اور غریب گھرانوں کے نوجوانوں کو ہوتا ہے جو تین سالہ ڈپلومہ کرکے روزگار حاصل کرتے ہیں یو ٹی اے پنجاب کے صدر غلام شبیر نے انکشاف کیا کہ حکومت نے ڈیرہ غازی خان اور رائے ونڈ روڈ لاہور کے کالجز آف ٹیکنالوجی کے بھی ختم کر دیا ہے جو اپنے ضلع اور ڈویژن میں متوسط اور غریب نوجوانوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں.

غلام شبیر سنگم نے گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تعلیم دشمن فیصلہ کا نوٹس لیتے ہوئے متذکرہ بالا فنی کالجز کو بحال کریں تاکہ متوسط اور غریب گھرانوں کے نوجوان بھی فنی تعلیم کی سہولت سے مستفید ہو سکیں .

یہ بھی پڑھیں: رسول کالج کو بطور یونیورسٹی فنکشنل کرنے کا معاملہ: عدالت نےچیف سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا

اپنا تبصرہ لکھیں