امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: امریکا میں پہلی بار مسلمان خاتون کو وفاقی پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ایک اپکستانی کے حصے میں آیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں پہلی بار پاکستانی نژاد مسلمان خاتون صائمہ محسن کو مشی گن میں وفاقی پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ موجودہ وفاقی پراسیکیوٹر یکم فروری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد یہ عہدہ 52 سالہ پاکستانی قانون دان سنبھال لیں گی۔

موجودہ وفاقی پراسیکیوٹر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے میرے بعد ایک قابل پراسیکیوٹر کو اپنی خدمات دینے کا موقع مل رہا ہے جو پہلی تارک وطن مسلم خاتون وفاقی پراسیکیوٹر بنیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد صائمہ محسن 2002 سے امریکا کے محکمہ انصاف کے ساتھ منسلک ہیں اور اس وقت اٹارنی آفس میں ملازمت کر رہی ہیں اس کے علاوہ وائلنٹ اینڈ آرگنائزڈ کرائم یونٹ، ڈرگ ٹاسک فورس اور جنرل کرائمز یونٹ میں فرائض سرانجام دے چکی ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!