امریکا میں ملکہ حسن نے 29 ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی

cheslie kryt
Share

Share This Post

or copy the link

نیویارک: امریکا کی 30 سالہ سابق ملکہ حسن چیسلی کریسٹ نے 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2019 میں ’’مس امریکا‘‘ بننے والی چیسلی کریسٹ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر پوسٹ کے بعد خود کشی کرلی۔ ملکہ حسن نے رہائشی عمارت کی 29 ویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چیسلی کریسٹ کی موت جائے وقوعہ پر ہی ہوگئی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے تاہم حتمی بات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کہی جا سکتی ہے۔

قانون اور مارکیٹنگ میں اعلیٰ ڈگری رکھنے والی چیسلی کریسٹ نے خودکشی سے قبل انسٹاگرام میں ایک پوسٹ پر لکھا تھا کہ آج کا دن آپ کے لیے اچھا اور پُرسکون ہو۔ انھوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا تھا۔ ملکہ حسن کی اچانک موت پر سب حیران رہ گئے اور ان کے مداح اب تک صدمے سے نہیں نکل پائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تعزیت کا تانتا بندھ گیا۔

چیسلی کریسٹ نے 2019 میں ہی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا تھا تاہم انھیں کامیابی نہیں مل سکی تھی۔ وہ مس امریکا بننے کے بعد سے وکالت کے ساتھ ساتھ فیشن شوز اور ٹی وی پروگرامز میں حصہ لیتی رہی ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکا میں ملکہ حسن نے 29 ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!