ac phalia

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کے چھاپے، مہنگا پٹرول بیچنے پر پمپ مالکان کو جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا ان ایکشن:پٹرول مہنگے ریٹس پر بیچے پر متعدد پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے. بھٹہ خشت کو جدید ٹیکنالوجی پر استعمال نہ کرنے پر بھی جرمانہ

منڈی بہاوالدین ( صفدراقبال ورک 16 فروری 2022) تحصیل پھالیہ کے متعدد پیٹرول پمپ اور بھٹہ خشتہ چیک کیے جن میں گو پٹرولیم غزالی پل کو پچاس ہزار روپےدریانہ پٹرولیم گھنیاں روڑکو تیس ہزار روپے اسی طرح گجن چوک پٹرول پمپ کو چیک کیا اوراوگرا سے زائد قیمت تیل فروخت کرنے پر 10،000روپےجرمانہ کر کے وارننگ دی. جبکہ ایک بھٹہ کو جدید ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر 20،000روپے جرمانہ کر کے وارننگ جاری کر دی.

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی قیمت 150 روپے سے اوپر چلی گئی

مزید ازاں ایک ایجنسی کوٹ نبی شاہ کو سیل کر دیا اور بٹ خیلہ پٹرولیم اور الخلیل پٹرولیم کو چیک کرکے وارننگ کی اور کہا کہ کسی بھی پٹرول پمپ والوں سے رعایت نہیں برتی جائیگی اور اوگرہ کے جاری کردہ اصول و ضوابط کے عین مطابق چیک کیا جائے گا. کسی پمپ کو پیمانہ کم رکھنے کی اجازت نہیں ہے. پٹرول میں ملاوٹ کی ہرگز گنجائش نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر سختی سے عمل پیراں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ویثرن ہے کہ عوام کو ہر چیز معیاری اور حکومت کے طے کردہ ریٹس پر فراہمی کو یقنی بنایا جائے اوراس اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا

اپنا تبصرہ لکھیں