آڈٹ رپورٹ: ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 22لاکھ 14ہزار روپے کے اضافی اخراجات سامنے آگئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب کی 5جیلوں میں قیدیوں کے منظور شدہ کھانے کے اخراجات میں 6 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار کے اضافی اخراجات سامنے آ گئے ۔آڈیٹر جنرل نے اضافی اخراجات کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا دی ۔رپورٹ میں جیل انتظامیہ کی نااہلی اور رقم کا بہتر طریقے سے استعمال نہ کرنے پر انتظامیہ کی کمزوی پر ریگولر انکوائر ی کرنے کا کہا گیا ۔

منڈی بہاوالدین + لاہور (مدثر حسین سے ) پنجاب کے دیگر محکموں کی طرح محکمہ جیل خانہ جات میں بھی جیل انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی سامنے آئی ہے ۔آڈیٹرجنرل کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں 5جیلوں میں قیدیوں کے لئے جاری ہونے والی رقم میں اضافی اخراجات سامنے آئے ہیں ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2019 میں پنجاب کی5 جیلوں میں 6کروڑ 4لاکھ 88ہزار روپے قیدیوں کے کھانے کی مد میں مقرر کی گئی رقم سے اضافی اخراجات آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کیس میں سزائے موت پانے والا شخص 22 سال بعد منڈی بہاوالدین کی جیل سے رہا

جن پانچ جیلوں میں اضافی اخراجات سامنے آئے ہیں ان میں سنٹرل جیل ڈی جی خان میں 3کروڑ 49لاکھ 98ہزار روپے ، ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں ایک کروڑ 78لاکھ 18ہزار روپے ، ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں 49لاکھ 55ہزار روپے ، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین 22لاکھ 14ہزار روپے ، اور ڈسٹرکٹ جیل میانوالی میں 5لاکھ36ہزار روپے مقرر کردہ قیدیوں کے کھانے کی رقم سے زیادہ استعمال کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار وڑائچ کا ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین کا دورہ۔ انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔ ویڈیو دیکھیں

آڈٹ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈ نٹس کی کمزور انتظامیہ کی وجہ سے قیدیوں کے کھانے کے لیے مقرر کردہ رقم سے زائد رقم استعمال ہوئی جب کہ کھانا بھی غیر معیاری دیا گیا ہے ۔ ناقص انتظامیہ پر محکمہ داخلہ ریگولر انکوائری کرے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آڈٹ رپورٹ: ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 22لاکھ 14ہزار روپے کے اضافی اخراجات سامنے آگئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!