آٹے کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، طارق علی بسرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 مارچ 2021 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ آٹے کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، ایسی شکایات موصول ہونے پر پرائس ایکٹ کے تحت جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوپن مارکیٹ میں سستے آٹے کی دستیابی کے حوالے سے کنگ روڈ چوک کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے آٹے کی کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا۔ انہوں نے خریداری کیلئے آئے ہوئے صارفین سے آٹے کی دستیابی اور معیار کے حوالے سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداران کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خوردونوش کے سرکاری ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہنگا آٹا بیچنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح اشیائے ضروریہ بالخصوص آٹا چینی دالیں سبزیاں مقررہ نرخوں پر با آسانی اور وافر مقدار میں دستیاب کرانا ہیں جس کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں ے بتایا کہ حکومتی وزرائی، ڈویژنل و ضلعی اور متعلقہ محکموں کے باقاعدگی سے سبزی منڈیوں ، عام بازاروں اور تجارتی مراکز کے دورے کر رہے ہیں اور آٹا ، چینی سیت دیگر اشیاءکی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہے ہیں تا کہ کسی بھی قسم کی عدم دستیابی اور قلت سے بر وقت نبٹاجا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آٹے کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، طارق علی بسرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!