آئی جی جیل خانہ جات کی طرف سےمنڈی بہاوالدین پولیس ملازمین میں کیش ایوارڈ تقسیم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے سر انجام دینے والے ملازمین انعامات اور جلد ترقیوں کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں،ایسے ملازمین جو کم وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں وہ محکمے اور اپنے افسران کی نظروں میں نمایاں مقام حاصل کر لیتے ہیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23 جون2021 ) ان خیالات کا اظہا ر سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کی جانب سے ملازمین کیلئے فراہم کردہ نقد کیش تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد حسین،محمد معصب بلال گوندل، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر مچرا، سمیع اللہ گوندل، محمد وسیم ، محمد ثاقب رضا اور دیگر جیل سٹاف بھی موجود تھا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان نے کہا کہ جو سرکاری ملازمین اپنے فرائض منصبی کو پوری ایمانداری سے سر انجام دیتے ہیں وہ کامیابی کی منزلیں آسانی سے طے کرتے ہوئے جلد ترقیاں حاصل کر لیتے ہیں ۔انہوں نے ملازمین کو زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے کام پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور محکمے کی ترقی میں اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کریں ۔

بعد ازاں انہوں نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی طرف سے مختص کئے گئے کیش ایوارڈ کو 197 ملازمین میں تقسیم کیا ۔ جس پر ملازمین آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی محنت ، لگن اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور اپنے محکمے کا نام روشن کریں گے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آئی جی جیل خانہ جات کی طرف سےمنڈی بہاوالدین پولیس ملازمین میں کیش ایوارڈ تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!