ہمیں بہبود آبادی پروگرام پر ذمہ داری سے عمل کرنے کا احساس کرنا ہے، عثمان خالد

mandi bahauddin population officer
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26مئی 2022)ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کیلئے خطرہ ہیں لہذا ہمیں بہبود آبادی پروگرام پر ذمہ داری سے عمل کرنے کا احساس کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کا معیار زندگی بلند کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ بلاشبہ محکمہ بہبود آبادی کا بنیادی کام ہی عوام الناس کو مختلف طریقوں سے آمادہ کر کے خاندانی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کروانا ہے۔جس کیلئے محکمہ بہبود آبادی اپنے کوالٹی آف ورک کو اہداف کے ذریعے مذید موثر اور یقینی بنائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تینوں تحصیلوں میں آگاہی سیمینارز منعقد کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کی سرگرمیوں کے حوالے سے جہاں جہاں خامیاں پائی جاتی ہیں ان کو درست کر کے مذید موثر اور فعال بنایا جائے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین ثاقب نے شرکاء کو محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات ، آگاہی اور دیگر متعلقہ امورز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر قمر الزمان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ہمیں بہبود آبادی پروگرام پر ذمہ داری سے عمل کرنے کا احساس کرنا ہے، عثمان خالد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!