وعدے نہیں کام گوندل اور چن برادران عوام سے کیے وعدے وفا کرنے لگے مختلف دیہاتوں قصبوں شہروں کو ملانے والے روڈ کی منظوری کے بعد حلقہ کے مختلف گاؤں قصبوں شہروں میں سوئی گیس کا کام مکمل کروانے کے بعد میجر ذوالفقار علی گوندل ضلعی صدر تحریک انصاف منڈی بہاؤ الدین اور وسیم افضل چن نے آج 6 چک میں بھی سوئی گیس کا افتتاح کر دیا
اہلیان 6 چک کی جانب سے افتتاح کی تیاریاں بڑی جوش خروش سے کی گئیں اہلیان 6 چک کو اشتہاروں اور پینا فلیکس سے سجایا گیا تھا جس پر گوندل برادران اور چن برادران کی تصاویر آویزاں کی گئیں تھیں اور پینا فلیکس اور اشتہارات پر گوندل اور چن برادران کے حق میں نعرے درج تھے میجر ذوالفقار علی گوندل اور وسیم افضل چن کا اہلیان 6 چک پہنچنے پر بڑا زبردست استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے
اس موقع پر میجر ذوالفقار علی گوندل اور وسیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھا ہے اور لوگوں کی خدمت کر کے دلی تسکین ملتا ہے انشاءاللہ پوری ایمانداری سے کوشش کر رہے ہیں کہ حلقہ کے ہر گھر گاؤں میں سوئی گیس کا کا کام مکمل کروائیں تاکہ ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں اور ہم سوئی گیس کا کام بلا تفریق کروا رہے ہیں کیونکہ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کہ کون کس پارٹی سے تعلق رکھتا ہے لیکن ہم سب کا کام بلا تفریق کروائیں گے بلکہ مخالف سیاسی ورکرز سوئی گیس کے میٹر پہلے لگوائیں گے کیونکہ ماں بیٹیاں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
بس ہماری اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں سے صرف اتنی اپیل ہے کہ جب گیس استعمال کریں تو ہمیں دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں اور اب انشااللہ سوئی گیس کے منصوبوں کا ہر اتوار کو افتتاح مختلف علاقوں میں جاری رکھیں گے
