کیا فیس بُک کا نام تبدیل ہورہا ہے؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سلیکان ویلی: امریکی ویب سائٹ ’’دی ورج‘‘ کے ایک تازہ مضمون میں صحافی ایلکس ہیتھ کا کہنا ہے کہ فیس بُک کے بانی اور روحِ رواں مارک زکربرگ اپنی کمپنی کا نیا نام رکھنا چاہ رہے ہیں۔

مضمون کے مطابق، زکربرگ پچھلے چند ماہ میں کئی بار یہ خیال ظاہر کرچکے ہیں کہ اب ان کی کمپنی کو سوشل میڈیا سے آگے بڑھ کر اپنے لیے ایک نئی شناخت پر کام کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے وہ فیس بُک کو ایک ’’میٹاورس‘‘ (Metaverse) کمپنی کے طور پر نئی شناخت دینا چاہتے ہیں۔ میٹاورس میں سوشل میڈیا کے ساتھ مجازی حقیقت (ورچوئل رئیلیٹی)، مخلوط حقیقت (آگمینٹڈ رئیلیٹی) وغیرہ کو ایک ہی پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یعنی فیس بُک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے انفرادی نام تبدیل نہیں ہوں گے بلکہ یہ اور ان جیسی تمام خدمات اور پلیٹ فارمز کے پسِ پشت کام کرنے والی کمپنی ’’فیس بُک‘‘ کو نیا نام دیا جائے گا۔ نئے نام اور نئی شناخت کے بارے میں فیس بُک کی جانب سے فی الحال مکمل خاموشی ہے لیکن ایلکس ہیتھ کا دعویٰ ہے کہ مارک زکربرگ یہ اعلان 28 اکتوبر کے روز اپنی کمپنی کے سالانہ ’’کنیکٹ‘‘ ایونٹ میں خود کریں گے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کیا فیس بُک کا نام تبدیل ہورہا ہے؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!