کیا عامر اور سلمان نعرۂ تکبیر بلند کرنیوالی طالبہ کو 3 کروڑ روپے دیں گے؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ممبئی: انٹرنیٹ پر خبریں زیر گردش ہیں کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور سلمان خان نے بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کے خلاف ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے والی ’بہادر‘ لڑکی مسکان خان کو کروڑوں روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ خبریں گیارہ فروری زیر گردش تھیں کہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور دبنگ خان نے مسکان خان کو تین کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کر کے دونوں اداکاروں کے اقدام کی تعریف بھی کی جبکہ ان پوسٹوں پر یقین کرنے والے بھارتی صارفین نے سلمان اور عامر خان کے خلاف نیا محاذ کھول لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں باحجاب طالبہ نے انتہا پسند ہندو طلبا کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کردیا

اس حوالے سے بھارت میں تحقیقاتی صحافت کرنے والے صحافیوں نےجب بالی ووڈ کے دونوں اداکاروں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں نے مسکان خان کی مالی معاونت کا کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی اُن کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ دونوں اداکاروں نے کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق اب تک کوئی بیان یا سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی، جس سے تین کروڑ روپے دینے والی بات خود بہ خود جھوٹ ثابت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد بار صارفین نے بغیر کسی تصدیق کے بے بنیاد اور من گھڑت خبروں پر یقین کرتے ہوئے انہیں انٹرنیٹ پر شیئر کیا ہے، چند روز قبل ہی شاہ رخ خان کے لتا منگیشکر کے جنازے پر تھوک پھینکنے کا واقعہ اس کی تازہ مثال ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کیا عامر اور سلمان نعرۂ تکبیر بلند کرنیوالی طالبہ کو 3 کروڑ روپے دیں گے؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!