کترینہ کی شادی میں مہمانوں کو کس قسم کی پابندی کا سامنا ہوگا، اصول طے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اصول طے کر لیے گئے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ ان کے والدین نے بھی تاحال کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کترینہ کیف نے بالی وڈ کو وقتی طور پر خیرباد کہہ دیا ہے۔ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو سختی سے ہدایت جاری کردی ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں، اس پر عملدرآمد کے لیے ایک سیکیورٹی ٹیم تشکیل دی جائے۔ ذرائع کے مطابق شادی میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تصاویر اور ویڈیوز نہ بنانے کی پابندی تمام مہمانوں کے لیے ہوگی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کترینہ کی شادی میں مہمانوں کو کس قسم کی پابندی کا سامنا ہوگا، اصول طے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!