منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر کا تھانہ صدر پر چھاپہ، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او معطل، تھانہ عملہ کی سرزنش، تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کا حکم
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 جنوری 2022) منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے اچانک تھانہ صدر پر چھاپہ مارا، حاضری، بائیو میڑک، ریکارڈ، زیر التواء مقدمات، حوالات، مال خانہ، کمپیوٹر روم سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا، اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر رائے منیر کو معطل کر دیا جبکہ محرر اور ناخب محرر کو تھانہ کے عملہ کی بائیو میٹرک پر حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دیا.
انہوں نے ضلع کے تمام تھانوں میں حاضری کو بائیو میٹرک کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر کا کہنا تھا کہ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، پولیس کو عوام کا خادم بن کر کام کرنا ہوگا، آئی جی پولیس پنجاب کے ویژن کی تکمیلِ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور وہ اچانک تھانوں کی کارکردگی دیکھنے کیلئے دورہ کریں گے
