پی ٹی اے کی موبائل فون کی خرید وفروخت سے متعلق عوام کو اہم ہدایت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون، جی ایس ایم ایمپلی فائرز، بوسٹرز، ریپیٹرز اور سم باکس کی خریدو فروخت سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکشن 29 ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت ایسے موبائل فون، جی ایس ایم ایمپلی فائرز، بوسٹرز، ریپیٹرز اور سم باکس وغیرہ کو باقاعدہ اجازت / ٹائپ اپروول / سی او سی نہ ہونے کی صورت میں ہر گز نہ خریدیں ایسی غیر معیاری ڈیوائسز نہ صرف انسانی صحت و قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ٹیلی کام سروس کے معیار میں خلل پیدا کرنے کا بھی سبب بن رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ایسی تمام ویب سائٹس اور ای کامرس میڈیمز جو ایسی ڈیوائسز کی تشہیر یا فروخت کر رہے ہیں ان کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ کی دفعہ 31 کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے اپنی متعلقہ ویب سائٹس سے ایسا تمام مواد ہٹا دیں۔

پی ٹی اے کے قواعد کے مطابق سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) اور پی ٹی اے ٹائپ اپروول ہولڈرز کو جی ایس ایم بوسٹر درآمد کرنے اور صارفین کے احاطے میں انسٹال کرنے کی اجازت ہے، ایکٹ کے تحت ایسے صارفین جو انفرادی طور پر بوسٹرز یا ایمپلیفائر کی انسٹالیشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، کوریج اور کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سے متعلقہ معیارات کے حوالے سے پی ٹی اے نے متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کوریج اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سی ایم اوز کو ہدایات جاری کیں ہیں۔

مزید برآں پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید کے ذریعہ آپریٹرز کے لئے کوریج کی ذمہ داریوں اور کوالٹی آف سروس کے معیارات میں بھی ترمیم کی ہے، پی ٹی اے نہ صرف خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے بلکہ عوام کو بھی وقتاً فوقتاً ہدایت جاری کرتا ہے کہ وہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق کسی قسم کی تکلیف اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ایسے غیر قانونی، جی ایس ایم بوسٹرز / ایمپلی فائرکی خریداری /استعمال نہ کریں جو کسی غیر رسمی چینلز کے ذریعے درآمد شدہ /خریدے گئے ہوں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پی ٹی اے کی موبائل فون کی خرید وفروخت سے متعلق عوام کو اہم ہدایت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!