پیرا فورس نے منڈی بہاؤالدین میں تجاوزات کے خلاف کام شروع کر دیا: تابش بٹ

Operation of district administration against encroachment is fast
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین: پیرافورس نے ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کام شروع کر دیا۔ عرصہ دراز سے تجاوزات مافیا نے گھیرا تنگ کر رکھا تھا جس کے خلاف اب پنجاب حکومت نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں ٹیمیں تشکیل دے کر کام شروع کر دیا ہے۔ جسے عوامی و سماجی حلقوں نے بے حد سراہا ہے اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔

یہ فورس عوام کو ہر لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب ڈویژنل آفیسر پیرا منڈی بہاؤالدین تابش محمود بٹ نے کہا کہ ضلع بھر میں مکمل امن و امان کی بحالی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن اور آپریشن بغیر کسی سفارش اور رکاوٹ کے جاری رہے گا۔

پنجاب حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فورس کا ہر سپاہی متحرک ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ مشن کسی بھی صورت میں ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ یہ فورس ضلع بھر میں یہاں تک کہ گاؤں کی سطح پر بھی تجاوزات سے پاک علاقہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

ٹیمیں تشکیل دے کر باقاعدہ مہم شروع کر دی گئی ہے اور بازاروں میں دکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے۔ انشاء اللہ یہ ضلع جلد تجاوزات سے پاک ہو جائے گا اور ہم حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ہم نے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

10
happy
Happy
0
sad
Sad
5
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
2
infected
infected
پیرا فورس نے منڈی بہاؤالدین میں تجاوزات کے خلاف کام شروع کر دیا: تابش بٹ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 Comment

  1. shafqat abad main street pe bhi chakar lgay itna kar dein k km se km ambulance to bagair ruqawat k guzar jaya kary logon ki shops k saamny bnay gy tharry bohot mushkil karty hain na time se ambulance phnch skti hea na koi private car patient ly k jald hospital phnch skti hea…

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!