پھالیہ: دولہا کی ہیلی کاپٹر میں انٹری، باراتیوں نے غیر ملکی کرنسی نچھاور کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین(ویب ڈیسک) آپ نے بہت سی شاہانہ شادیاں دیکھیں ہو ں گی لیکن ایسی شادی آپ نے نہ تو کسی عام شہری کی دیکھی ہو گی اور نہ ہی وزیر یا پھر وزیر کے بیٹے/ بیٹیوں کی بھی۔

پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین کے محمد صدیق نامی امیر زادے نے اپنی بارات کیلئے کسی مہنگی کار کا انتخاب نہیں کیا بلکہ ہیلی کاپٹر کا انتخاب کیا اور اسی ہیلی کاپٹر سے ملکی و غیر ملکی لاکھوں روپوں کی کرنسی نچھاور کی اور اس موقع پر آسمان میں ہر طرف مختلف قسم کے نوٹ ہی نظر آتے رہے۔ محمد صدیق کی بارات ضلع منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ میں واقع پھالیہ جم خانہ پہنچی.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین: مقامی تاجر کی بارات میں باراتیوں نے موبائل فونز لٹا دیئے

اس موقع پر گھر والے اور قریبی دوست احباب دولہے کی انٹری ہیلی کاپٹر پر دیکھ کے بے انتہا خوش ہو رہے تھے اور اپنے موبائل فون سے اس منظر کو ویڈیو کی صورت میں محفوظ کر رہے تھے۔ دولہا محمد صدیق کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کا کرایہ 15 ہزار ڈالر ہے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 23 لاکھ 90 ہزار بنتی ہے۔واضح رہے کہ محمد صدیق کویت میں ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ: دولہا کی ہیلی کاپٹر میں انٹری، باراتیوں نے غیر ملکی کرنسی نچھاور کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!