پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ ملے گا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائیمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

اسکول جانے والے بچوں کے لیے ’دودھ پروگرام‘ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ویٹرنری یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کا اشتراک شامل ہے۔ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائیمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے جو بچوں کی نشوونما اور بڑھوتری کے لیے نہایت ضروری ہے، پاکستانی بچوں میں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے، مویشی پال اور کا شتکار فوڈ چین سسٹم کی بنیادی اکائیاں ہیں لہذا مویشیوں کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کوشاں ہے۔

سردار حسنین بہادر دریشک کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم منصوبہ کی افادیت اور بچوں میں غذائی کمی کے نقصانات کے بارے میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، افتتاحی تقریب میں ویٹرنری یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کے مابین تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور مہمانان خصوصی نے بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کرکے منصوبہ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ ملے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!