منڈی بہاؤالدین :پابندی کے باوجود شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں سج گئیں. سڑکوں چوراہوں پر قربانی کے جانوروں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا.
منڈی بہاؤالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 8 جولائی 2022) انتظامیہ نے شہریوں کو درپیش مسائل سے لا تعلقی اختیار کرلی . حکومت کی جانب سے مقررہ مقامات کے علاوہ مویشیوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہے. شوگر مل چوک پر مویشی منڈی میں بیوپاری پریشانی سے دوچار ہیں.
یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کی سب بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں گر گئیں
منڈی بہاؤالدین:ہمیں شہر سے دور پابند کردیا گیا، اس لئے ہم نے شہر میں منڈیاں سجادیں، بیوپاری . شہری آبادی میں مویشی منڈیوں کے باعث شہری اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنے پر مجبورہیں.
