واٹس ایپ آئی نے کالنگ انٹرفیس میں او ایس میسجنگ ایپ کی طرز پر تبدیلی کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے کالنگ انٹر فیس میں آئی او ایس میسجنگ ایپ کی طرز پر تبدیلی کردی۔

واٹس ایپ کی جانب سے کالنگ انٹرفیس میں تبدیلی آزمائشی طور پر صرف بیٹا صارفین کے لیے کی گئی ہے، اس فیچر کو آزمائش کی کامیابی کے بعد تمام لوگوں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن صارفین کے لیے کالنگ انٹرفیس میں یو آئی کی طرز پر تبدیلی کی گئی کیونکہ بالکل اسی طرح کا انٹر فیس آئی او ایس کی میسجنگ ایپ کے لیے رواں سال متعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں نئی سہولت

اس سے قبل کالنگ کے وقت بیک گراؤنڈ پر تھیم ہی آتی تھی مگر اب بیک گراؤنڈ میں سرمئی رنگ آئے گا جبکہ جسے کال کی جارہی ہے اُس کی تصویر بھی اسکرین پر دائرے میں پہلے سے زیادہ بڑی اور واضح نظر آئے گی۔

whatsapp

اسکرین پر اسپیکر موڈ، ویڈیو کالنگ سوئچ، کال ختم کرنے کے بٹن بھی پہلے سے واضح نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کالنگ فیچر کے انٹرفیس میں بھی اسی طرز کی تبدیلی کی ہے، جہاں آپ کو کالنگ میں شامل دوست سرمئی باکسز میں نظر آئیں گے اور جب کوئی بات کرے گا تو اُس پر آؤٹ لائن بن جائے گی۔

کالنگ انٹر فیس تبدیلی کی سہولت بیٹا ورژن 2.22.54 صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ آئی نے کالنگ انٹرفیس میں او ایس میسجنگ ایپ کی طرز پر تبدیلی کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!