والد کی تیسری شادی پر عامر لیاقت کی بیٹی دعا کا ردعمل

dua aamir
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری شادی پر ان کی بیٹی دعا عامر نے ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ روز عامر لیاقت نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کرکے تمام لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ عامر لیاقت کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی جنگل کی آگ کی طرح پورے سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔

لوگ عامر لیاقت کی تیسری شادی پر ان کی بیٹی کا ردعمل جاننے کے لیے دعا سے بھی سوالات کرنے لگے اور انہیں عامر لیاقت کی شادی سے متعلق پوسٹوں پر مینشن کرنے لگے۔ لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر دعا نے اپنے والد کی تیسری شادی کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

دعا عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر لوگوں سے درخواست کی کہ براہ مہربانی میری فیملی سے متعلق پوسٹوں پر مجھے مینشن کرنا اورکمنٹ (تبصروں) میں میرا ذکرکرنا بند کریں۔ یہ اکاؤنٹ صرف میرے آرٹ ورک کے لیے ہے اور اگر آپ اس کا احترام نہیں کرسکتے تو بخوشی میرے اکاؤنٹ کو ان فالو کرسکتے ہیں۔

دعا عامر نے مزید لکھا کہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کسی تبصرے یا ڈی ایم (براہ راست پیغام) کا جواب نہیں دیں گی۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کے دو بچے ایک بیٹا احمد اور ایک بیٹی دعا ہے۔ عامر لیاقت کی طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری شادی کے بعد انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد ان کے بچے بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

حال ہی میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے۔ اور اس خبر کے محض ایک دن بعد عامر لیاقت نےگزشتہ روز اپنی تیسری شادی کا اعلان کیاتھا۔

dua amir

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
والد کی تیسری شادی پر عامر لیاقت کی بیٹی دعا کا ردعمل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!