پیرس: روشن مستقبل کی آس میں اپنی جان پر کھیل کر الجزائر سے ایک نوجوان طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپ کر فرانس پہنچ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو طیارے کے نچلے حصے کے خفیہ خانوں میں چھپا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو نہایت گھبراہٹ کے عالم میں عملے کے ارکان کے سوالات کے جوابات دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے کے پہیے میں چھپ کر سفر کرنے والا شخص گر کر ہلاک
اس نوجوان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کسی طرح طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپ کر الجزائر سے فرانس تک کا سفر کیا۔ نوجوان کی اس حرکت کا پول فرانس میں ڈیگول ہوائی اڈے پر کھلا جہاں طیارے نے لینڈنگ کی تھی
https://www.youtube.com/watch?v=vJMfygpWrD8&t=32s
تمام مسافروں کے اتر جانے کے بعد اور سامان آف لوڈ کرنے کے دوران نوجوان ایک خفیہ خانے میں پایا گیا۔ مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو اسے الجزائر ڈی پورٹ کردیں گے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کےبعد الجزائر میں بھی ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے
جو نوجوان کے طیارے تک پہنچنے اور پھر میں اس میں خفیہ طور پر سفر کرنے کی تحقیقات کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ پرواز بدھ کے روز قسطنطنیہ کے محمد بوضیاف ہوائی اڈے سے پیرس کے چارل ڈیگول ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی تھی.
