ویب ڈ یسک : آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری، شہرکادرجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 9 ستمبر 2021) تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکادرجہ حرارت31سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان جبکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، ہوا میں نمی کاتناسب76فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطہ پوٹھو ہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئیں! بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین سے ست سرا کی سیر کریں. ویڈیو دیکھیں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور، حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے.
