منڈی بہاءالدین پولیس کی کاروائی: 12کلو گرام چرس 16لٹر شراب 03رائفلیں 07 پسٹل برآمد. پولیس کی منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی 23ملزمان گرفتار:ڈی پی او ساجد کھوکھر
منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10 نومبر 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین ساجد حسین کھوکھر کے احکامات کی روشنی میں منڈی بہاؤالدین پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 23ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 12کلو گرام چرس،16لٹر شراب،03 رائفلیں، 07پسٹل اور سینکڑوں روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے.
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی ناقص کارکردگی پر سزائیں، 16 افسران و اہلکاران کی سروس ضبط کر لی گئیں
اس موقع پر ڈی پی او منڈی بہاءالدین ساجد حسین کھوکھر نے کہا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے.
