منڈی بہاءالدین میں معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو جوش و جزبہ سے منایا گیا

pakistan army flood camp
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین میں بھی معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی کو جوش و جزبہ سے منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر، سی ای او ایجوکیشن ضیاءاللہ عباسی، پرنسل ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول سمیت مختلف سکولز کے اساتذہ، طلباءاور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

منڈی بہاءالدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز 15 اگست 2025 ) تقریب میں طلباء و طالبات نے ملی نغموں، تقریروں اور ٹیبلوز کے ذریعے پاک فوج کے شہداءاور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی کو جوش و جزبہ سے منایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دشمن کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل حافظ جنرل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں پاک افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے نہ صرف ملک سلامتی کو یقینی بنایا بلکہ پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور بقاءکو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں۔ پاک فوج کے جوان ،پولیس، سیکورٹی ادارے اور شہری وطن عزیز کی نظریاتی و جغرفیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے اور 6 ستمبر 1965 کی طرح دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر نشانہ عبرت بنائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداءکی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے والدین اور سکول انتظامیہ سے گزارش کی کہ بچوں میں جزبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا جائے اور اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔تقریب کے اختتام پر پاک فوج سے اظہار تکجہتی کیلئے واک بھی منعقد ہوئی۔یکجہتی واک ضلع کونسل سے شروع ہو کر ڈی سی آفس کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔واک میں شرکاءنے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو جوش و جزبہ سے منایا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!