مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد ( اخبار تازہ ترین ، 17 فروری 2022) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، بل گیٹس وزیراعظم عمران خان اورصدر پاکستان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بِل گیٹس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بِل گیٹس نے کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کیا، بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔

پاکستان میں گذشتہ دو دہائیوں میں بل گیٹس کی تنظیم متعدد منصوبوں کے لیے گرانٹس اور سرمایہ کاری کی ہے۔بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 2001 سے لے کر اب تک یہ ادارہ پاکستان میں 63 منصوبوں کو گرانٹ دے چکا ہے یا معاہدہ کر چکا ہے جن کی لاگت 42 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہے۔ اس امداد میں سے آدھی سے زیادہ گرانٹ (26 کروڑ 81 لاکھ) پولیو کے خاتمے کے لیے ہے۔

ان 63 گرانٹس میں 30 گرانٹس صرف ایک ادارے (آغا خان یونیورسٹی) کو ملی ہیں جن کی لاگت آٹھ کروڑ ڈالر ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے علاوہ سندھ حکومت، خیبر پختونخوا حکومت، ٹیلی نار، قومی ادارہ صحت، عالمی ادارہ صحت پاکستان، فیملی پلاننگ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈیز اور اس طرح کی دیگر این جی اوز شامل ہیں۔جن شعبوں کے لیے یہ گرانٹس مختص کی گئیں ہیں ان میں پولیو، کرونا (کورونا) وائرس، دیگر وبائی امراض، زچہ بچہ کی صحت، تعلیم، فیملی پلاننگ، غریبوں کے لیے مالی خدمات اور سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے امداد شامل ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!