لکی گروپ کو پاکستان میں سام سنگ موبائل بنانے کا اجازت نامہ جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز 2021ء کے تحت، لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو کورین موبائل ساز کمپنی سام سنگ کے موبائل کی تیاری کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مذکورہ کمپنی نے کراچی میں سام سنگ برانڈ کی موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت لینے کے لیے درخواست دی تھی۔ پی ٹی اے کی طرف سے اب تک 25 غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت دے دی گئی ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ موبائل نہ صرف ملک میں فروخت ہوں گے، بلکہ خطے کی دیگر مسابقتی مارکیٹ میں بھی برآمد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز بنانے کی اجازت ملنا ایک اہم کام یابی ہے، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قیام سے پاکستان میں صارفین کو روزگار کے نئے مواقع اور کم قیمت موبائل فون سیٹ کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لکی گروپ کو پاکستان میں سام سنگ موبائل بنانے کا اجازت نامہ جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!